اسلام آباد:چار سال بعد پاکستان کے سابق وزہر اعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پاکستان لوٹے۔ وہ دبئی سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ پاکستان پہنچے۔ ان کا طیارہ ''امید پاکستان'' اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا جہاں ان کی پارٹی کے لیڈران اور کارکنان نے ان کا زوردار استقبال کیا۔ سابق وزیر اعظم کو پاکستان واپس لانے والا طیارہ ایک گھنٹہ 34 منٹ دیر سے 11 بج کر 4 منٹ پر دبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہوا جس کی وجہ سے ان کے وطن واپسی کے طے شدہ وقت میں تاخیر ہوئی۔
اس سے قبل پارٹی صدر شہبازشریف اور چیف آرگنائیزر مریم نواز مینار پاکستان پہنچ کر جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پاکستان واپسی سے قبل نواز شریف دبئی میں کافی مصروف رہے۔ سابق وزیراعظم نے ابھی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اپنی جدوجہد تیز کردی ہے۔ انھوں نے دبئی میں ایک اعلیٰ شخصیت سے ملاقات کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ یہی نے مختلف وفود نے بھی مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کی۔ سابق وزیراعظم کی فلائٹ دبئی کے مقامی وقت کے مطابق ٹرمینل ٹو سے نو بجے روانہ ہوگی۔