اردو

urdu

ETV Bharat / international

Liz Truss and Rehman Chishti: رحمان چشتی، لز ٹرس برطانیہ میں کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ بننے کی دوڑ میں شامل

رحمان چشتی، لز ٹرس برطانیہ میں کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 اجلاس کے لیے اپنا دورہ مختصر کر کے لندن واپس آ گئی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کی ہے۔ مزید برآں، ان کے اعلان کے فوراً بعد امیدواروں کی تعداد 11 ہو گئی کیونکہ ایم پی رحمان چشتی نے بھی اس درمیان اپنی امیدواری کی خواہش کی ہے۔ Liz Truss and Rehman Chishti join race to be next PM

Liz Truss and Rehman Chishti join race to be next PM UK
Liz Truss and Rehman Chishti join race to be next PM UK

By

Published : Jul 11, 2022, 12:23 PM IST

لندن:سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اب اس کے دعویداروں کی فہرست میں برطانیہ کے سابق وزیر خزانہ رشی سنک سمیت نو دیگر لوگوں کے ساتھ خارجہ سکریٹری لز ٹرس اور رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی بھی شامل ہو گئے ہیں۔ ایک ٹویٹ میں، رکن پارلیمنٹ نے کہا، "میں کنزرویٹیو پارٹی کا اگلا لیڈر اور آپ کا وزیر اعظم بننے کے لیے انتخاب میں کھڑا ہوں۔ میرے لیے اس کا مطلب کنزرویٹو کی ایک نئی اڑان ، نئے خیالات اور ایک نئی ٹیم کے ساتھ ہمارے عظیم ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔‘‘ Rehman Chishti Joins Race to become Conservative Party Leader in Britain

اس سے قبل خارجہ سکریٹری لز ٹرس نے ٹیلی گراف میں ایک مضمون میں کہا تھا کہ وہ بھی اگلی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا تھا، "میں خود کو بھی آگے بڑھا رہی ہوں کیونکہ میرے پاس قیادت کرنے اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت ہے۔ میرے پاس ایک واضح نقطۂ نظر ہے کہ ہمیں کہاں ہونا چاہیے، مقصد تک پہنچنے کے لیے تجربہ اور حل بھی ہے۔ میں کنزرویٹیو کے طور پر الیکشن لڑوں گی اور کنزرویٹیو کے طور پر حکومت کروں گی۔

سیکرٹری خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر وہ وزیراعظم منتخب ہوئیں تو پہلے دن سے ٹیکس کم کرنے پر کام شروع کر دیں گی۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details