اردو

urdu

ETV Bharat / international

Rebel attack in Republic of Congo جمہوریہ کونگو میں باغیوں کا حملہ،272 افراد ہلاک - جمہوریہ کونگو کے مشرقی صوبے شمالی کیوو

جمہوریہ کونگو کے مشرقی صوبے شمالی کیوو میں باغیوں کے حملوں میں 272 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک کے مشرقی حصوں مین ایم 23 اور سرکاری قوتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ سال نومبر سے جاری ہے۔Rebel Attacks in Eastern DR Congo

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 7, 2022, 8:30 PM IST

برازویلی: جمہوریہ کونگو کے مشرقی صوبے شمالی کیوو میں باغیوں کے حملوں میں 272 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ کانگو کے وزیر صنعت اور صوبائی گورنر جولیان پالوکو نے بتایا ہے کہ دو دسمبر کو ایم 23 نامی تحریک کے باغی گروہ نے حملے کرتےہوئےسترہ بچوں سمیت 272 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سابق وزیر اس معاملے کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کےلیے دی ہیگ روانہ ہو گئے ہیں۔Rebel attack in Republic of Congo

واضح رہے کہ ملک کے مشرقی حصوں مین ایم 23 اور سرکاری قوتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ سال نومبر سے جاری ہے۔ کونگو حکومت کا خیال ہے کہ اس باغی گروپ کو روانڈا سے مدد مل رہی ہے جس کی بنا پر دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و سفارتی کشیدگی موجود ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کاکہنا ہے کہ جمہوریہ کونگو کی سرحد سے بعض قیمتی معدنیات باغیوں کے ہاتھوں دیگر ممالک کو اسمگل کیے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details