اردو

urdu

ETV Bharat / international

Ramadan 2023 رواں برس سب سے طویل اور قلیل روزے کن ممالک میں ہوں گے؟

دنیا بھر میں روزہ 12 سے 18 گھنٹے تک رہتا ہے لیکن یہ اوقات اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ دنیا کے کس حصے میں رہتے ہیں۔ اس لیے دنیا کے جنوبی ممالک جیسے چلی یا نیوزی لینڈ میں رہنے والے مسلمان اوسطاً 12 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے جبکہ شمالی ممالک جیسے آئس لینڈ یا گرین لینڈ میں رہنے والے مسلمان 18 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔

Ramadan 2023, Fasting hours around the world
رواں برس سب سے طویل اور قلیل روزے کن ممالک میں ہوں گے؟

By

Published : Mar 22, 2023, 6:22 PM IST

Updated : Mar 23, 2023, 5:40 PM IST

حیدرآباد: مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان المبارک جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ دنیا میں طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب تک کا روزہ 12 سے 18 گھنٹے تک رہتا ہے لیکن آپ کتنے گھنٹے تک روزہ رکھتے ہیں وہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ دنیا کے کس حصے میں رہائش پذیر ہیں۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ روزہ، تقویٰ اور خدا کے شعور کو حاصل کرنے کے لیے دن کے اوقات میں کھانے، پینے، تمباکو نوشی اور جنسی تعلقات سے پرہیز کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔

رمضان المبارک ہر سال مختلف تاریخوں میں کیوں شروع ہوتا ہے؟رمضان ہر سال 10 سے 12 دن پہلے شروع ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی کیلنڈر قمری ہجری کیلنڈر پر مبنی ہے جس میں مہینے 29 یا 30 دن کے ہوتے ہیں۔ اس سال، نئے چاند کی رویت کے لحاظ سے مکہ میں پہلا روزہ ممکنہ طور پر 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا۔ چونکہ قمری سال شمسی سال سے 11 دن چھوٹا ہے، اسی وجہ سے ہر سال رمضان کی تاریخ بدلتی رہتی ہے، قابل ذکر ہے کہ اسی تبدیلی کی وجہ سے سال 2030 میں دو مرتبہ رمضان المبارک کی آمد ہوگی، پہلے 5 جنوری سے شروع ہوگا اور پھر اسی سال 25 دسمبر سے رمضان شروع ہوگا۔

دنیا بھر میں کتنے گھنٹوں کا روزہ:دنیا میں طلوع آفتاب کے اوقات مختلف ہوتی ہے، اس لیے دنیا کے جنوبی ممالک جیسے چلی یا نیوزی لینڈ میں رہنے والے مسلمان اوسطاً 12 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے جب کہ شمالی ممالک جیسے آئس لینڈ یا گرین لینڈ میں رہنے والے مسلمان 18 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔ دنیا کے انتہائی شمالی شہروں میں، جیسے کہ ناروے میں لونگیئربین، جہاں 20 اپریل سے 22 اگست تک سورج غروب نہیں ہوتا ہے، مکہ، سعودی عرب، یا قریبی مسلم ملک میں اوقات کی پیروی کرکے روزہ رکھنے کے مذہبی احکام جاری کیے گئے ہیں۔

کن شہروں میں سب سے زیادہ گھنٹے کا روزہ ہوگا؟

  • نیوک، گرین لینڈ: 18:12 گھنٹے
  • ریکجاوک، آئس لینڈ: 18:12 گھنٹے
  • ہیلسنکی، فن لینڈ: 17:48 گھنٹے
  • اسٹاک ہوم، سویڈن: 17:39 گھنٹے
  • گلاسگو، سکاٹ لینڈ: 17:21 گھنٹے
  • ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز: 16 گھنٹے
  • وارسا، پولینڈ: 16 گھنٹے
  • لندن، یوکے: 16 گھنٹے
  • آستانہ، قازقستان: 16 گھنٹے
  • برسلز، بیلجیم: 16 گھنٹے
  • پیرس، فرانس: 15 گھنٹے
  • زیورخ، سوئٹزرلینڈ: 15 گھنٹے
  • بخارسٹ، رومانیہ: 15 گھنٹے
  • اوٹاوا، کینیڈا: 15 گھنٹے
  • صوفیہ، بلغاریہ: 15 گھنٹے
  • روم، اٹلی: 15 گھنٹے
  • میڈرڈ، سپین: 15 گھنٹے
  • سرائیوو، بوسنیا اور ہرزیگووینا: 15 گھنٹے
  • لزبن، پرتگال: 14 گھنٹے
  • ایتھنز، یونان: 14 گھنٹے
  • بیجنگ، چین: 14 گھنٹے
  • واشنگٹن، ڈی سی، امریکہ: 14 گھنٹے
  • پیانگ یانگ، شمالی کوریا: 14 گھنٹے
  • انقرہ، ترکی: 14 گھنٹے
  • رباط، مراکش: 14 گھنٹے
  • ٹوکیو، جاپان: 14 گھنٹے
  • اسلام آباد، پاکستان: 14 گھنٹے
  • کابل، افغانستان: 14 گھنٹے
  • تہران، ایران: 14 گھنٹے
  • بغداد، عراق: 14 گھنٹے
  • بیروت، لبنان: 14 گھنٹے
  • دمشق، شام: 14 گھنٹے
  • قاہرہ، مصر: 14 گھنٹے
  • یروشلم: 14 گھنٹے
  • کویت سٹی، کویت: 14 گھنٹے
  • غزہ سٹی، فلسطین: 14 گھنٹے
  • نئی دہلی، بھارت: 14 گھنٹے
  • ہانگ کانگ: 14 گھنٹے
  • ڈھاکہ، بنگلہ دیش: 14 گھنٹے
  • مسقط، عمان: 14 گھنٹے
  • ریاض، سعودی عرب: 14 گھنٹے
  • دوحہ، قطر: 14 گھنٹے
  • دبئی، متحدہ عرب امارات: 14 گھنٹے
  • عدن، یمن: 14 گھنٹے

کن شہروں میں سب سے کم گھنٹوں کا روزہ ہوگا؟

  • کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12:17 گھنٹے
  • پورٹو مونٹ، چلی: 12:18 گھنٹے
  • مونٹیویڈیو، یوراگوئے: 12:26 گھنٹے
  • کینبرا، آسٹریلیا: 12:27 گھنٹے
  • کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ: 12:30 گھنٹے
  • سیوڈیڈ ڈیل اسٹے، پراگوائے: 12:40 گھنٹے
  • بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12:45 گھنٹے
  • جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ: 13 گھنٹے
  • ہرارے، زمبابوے: 13 گھنٹے
  • برازیلیا، برازیل: 13 گھنٹے
  • جکارتہ، انڈونیشیا: 13 گھنٹے
  • لوانڈا، انگولا: 13 گھنٹے
  • نیروبی، کینیا: 13 گھنٹے
  • سنگاپور: 13 گھنٹے
  • ادیس ابابا، ایتھوپیا: 13 گھنٹے
  • ڈاکار، سینیگال: 13 گھنٹے
  • ابوجا، نائیجیریا: 13 گھنٹے
  • کولمبو، سری لنکا: 13 گھنٹے
  • بنکاک، تھائی لینڈ: 13 گھنٹے
  • خرطوم، سوڈان: 13 گھنٹے
  • کوالالمپور، ملائیشیا: 13 گھنٹے
Last Updated : Mar 23, 2023, 5:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details