کولمبو:سری لنکا کے رکن پارلیمنٹ چنا جے سومنا نے کہا کہ ملک کی معیشت کی تنزلی کے سابق صدر گوتبایا راجا پاکسے سمیت سابق حکمراں جماعت کے تمام ارکان ذمہ دار ہیں اور کوئی بھی اجتماعی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتا۔ جے سومنا نے یہ بات میڈیا کی طرف سے وزیر ٹرانسپورٹ، ہائی ویز اور ماس میڈیا ڈاکٹر بندولا گناوردینا کے بیان کے حوالے سے اٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔Sri Lankan MP Slams Rajapaksa
جے سومنا نے کہا 'ہم یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ سابق صدر گوتبایا راجا پاکسے کو بعض معاملات پر ہدایات کس نے دی تھیں۔' انہوں نے کہا، بہتر ہے کہ سچائی سامنے لائی جائے کہ سابق صدر کو کس نے غلط مشورہ دیا۔ ان تفصیلات کو ظاہر کرنے سے ملک کو مسائل کے ذمہ دار افراد کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی۔'
انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے الیکشن سے قبل اپنے خیالات سابق صدر کو دیے تھے اور انہوں نے آزادانہ طور پر ان پر غور کیا اور کہا کہ ان آئیڈیاز پر عمل کیا جائے گا۔ لیکن صدر بننے کے بعد انہوں نے ہماری بات نہیں سنی۔