نئی دہلی: نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدر نے ملکہ کا خیرمقدم کیا اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران صدر جمہوریہ ہند کے اپریل میں ہالینڈ کے دورے کا بھی ذکر کیا گیا۔ مرمو نے کہا کہ 'پانی پر اسٹریٹجک پارٹنرشپ' اور دوطرفہ تعلقات کی دیگر جہتیں ماضی میں اپریل 2021 میں ہندوستان-ہالینڈ ورچوئل سمٹ کے دوران مضبوط ہوئی ہیں۔Queen of Netherlands in india
Queen of Netherlands in india: نیدرلینڈ کی ملکہ کی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات - ہندوستان ہالینڈ ورچوئل سمٹ
نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی مالیاتی شمولیت کے بہت سے جہتوں پر طویل گفتگو کی جو حکومت ہند کا ایک اہم ایجنڈا رہا ہے۔ Queen of Netherlands in india
نیدرلینڈ کی ملکہ کی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات
دونوں رہنماؤں نے عالمی مالیاتی شمولیت کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان ہر شہری کو باضابطہ بینکنگ نظام سے جوڑنے کے لئے پابند عہد ہے تاکہ استفادہ کنندگان کو اسکیموں کا پورا فائدہ مل سکے۔ ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کے طور پر بدھ تک بھارت کے دورے پر ہیں۔ (یو این آئی)