اردو

urdu

ETV Bharat / international

Queen Elizabeth II Funeral ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی - funeral of Queen Elizabeth II

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر بروز پیر ویسٹ منسٹر ایبی میں ادا کی جائیں گی۔ اس سے قبل ملکہ کو ویسٹ منسٹر ہال میں چار دن تک آخری دیدار کے لیے رکھا جائے گا۔ Queen Elizabeth II funeral

Queen Elizabeth II's funeral to be held on September 19
ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائے گی

By

Published : Sep 10, 2022, 10:58 PM IST

لندن: برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر بروز پیر مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں ادا کی جائے گی۔ بکنگھم پیلس نے ہفتے کے روز اعلان کیا۔ ویسٹ منسٹر ایبی وہ تاریخی چرچ ہے جہاں برطانیہ کے بادشاہوں اور ملکاؤں کی تاج پوشی کی جاتی ہے۔ آخری رسومات سے قبل آنجہانی ملکہ کو ویسٹ منسٹر ہال میں چار دن تک رکھا جائے گا تاکہ عوام کو بھی ان کی تعزیت کا موقع مل سکے۔Queen Elizabeth II funeral

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائے گی

برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک بادشاہی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کا جمعرات کو 96 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ کنگ چارلس سوم کو ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ہفتے کے روز انگلینڈ کے نئے بادشاہ کے طور پر اعلان کیا گیا۔ وہیں برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانیہ بھر میں سوگ کا دور جاری ہے۔ برطانیہ کی حکومت نے 9 ستمبر کو سرکاری ویب سائٹ پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ قومی سوگ کی مدت ملکہ کی آخری رسومات تک رہے گی۔ اس دوران شاہی رہائش گاہوں، سرکاری عمارتوں اور عسکری اداروں میں قومی پرچم سرنگوں کر کے سوگ منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details