اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War پوتن نے یوکرین کے چار صوبوں کو روس میں ضم کرنے کے قانون پر دستخط کیے - Russian Referendum in Ukraine

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے چار صوبوں کو روس میں ضم کرنے کے قانون پر دستخط کر دیے ہیں اس سے قبل روسی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزہزیا کے علاقوں کو روس کا حصہ بنانے کے معاہدوں کی توثیق کی تھی۔Russia Ukraine War

Putin
روس کے صدر ولادیمیر پوتن

By

Published : Oct 5, 2022, 6:09 PM IST

کیف: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو یوکرین کے چار صوبوں کو روس میں ضم کرنے کے قانون پر دستخط کر دیئے۔ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی میں کیے گئے انضمام کو حتمی شکل دیتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں روسی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزہزیا کے علاقوں کو روس کا حصہ بنانے کے معاہدوں کی منظوری دی تھی۔ اس معاہدے کی توثیق چاروں صوبوں میں مبینہ ریفرنڈم کے بعد کی گئی۔ یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں نے ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔Russian Referendum in Ukraine

ABOUT THE AUTHOR

...view details