اردو

urdu

ETV Bharat / international

School shooting in Russia اسکول پر دہشت گردانہ حملہ غیرانسانی اور قابل مذمت، روسی صدر

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ازیوسک میں روسی اسکول پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی قرار دیا۔ صدر پوتن بچوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔ School shooting in Russia

Putin
روسی صدر ولادیمیر پوتن

By

Published : Sep 26, 2022, 7:45 PM IST

ماسکو: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ازیوسک میں روسی اسکول پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی قرار دیا۔ صدر پوتن نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔ صدر اس غیر انسانی دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ روس کے شہر ازیوسک کے ایک اسکول میں نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر دی جس میں 11 بچوں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ 14 بچوں سمیت 21 دیگر زخمی بھی ہوئے۔School shooting in Russia

ازیوسک کے گورنر الیگزینڈر بروچلوف نے بتایا کہ جس اسکول میں یہ حملہ ہوا، وہاں کلاس 1 سے 11 تک کے طلباء کو پڑھایا جاتا ہے۔ گورنر اور مقامی پولیس کے مطابق بندوق بردار نے خود کو بھی گولی مار لی۔ اہلکار نے بتایا کہ اسکول کو خالی کرا لیا گیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ حملہ آور کون تھا اور اس کا مقصد کیا تھا اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

الجزیرہ کے مطابق روسی اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال اپریل میں روس کے الیانووسک علاقے میں ایک کنڈرگارٹن میں مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔ مئی 2021 میں، روس کے جنوب مغربی شہر کازان میں نوعمر بندوق بردار کی فائرنگ کے بعد سات بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔ الجزیرہ کے مطابق، 2018 میں، روس سے الحاق شدہ کریمیا کے ایک کالج میں ایک طالب علم نے فائرنگ کرکے 20 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details