ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے آج صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکبادی پیغامات بھیجے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ روسی صدر دفتر کریملن کے ذرائع کے مطابق پوتن نے اپنے پیغام میں کہا کہ براہ کرم بھارت کے قومی یوم آزادی کے موقع پر ہماری پرتپاک مبارکباد قبول کریں۔ آپ کے ملک نے معاشی، سائنسی اور تکنیکی، سماجی اور دیگر شعبوں میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بھارت کی عالمی سطح پر عزت کی جاتی ہے اور وہ بین الاقوامی معاملات میں تعمیری اور اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Putin Congratulates PM Modi پوتن نے صدر اور وزیراعظم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی - پوتن نے صدر کو یوم آزادی کی مبارکباد دی
پوتن نے اپنے مبارکبادی کے پیغام میں کہا کہ ہم حکومت ہند کے ساتھ خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہم تمام شعبوں میں نتیجہ خیز دو طرفہ تعاون اور علاقائی اور عالمی ایجنڈے کے اہم مسائل کو حل کرنے میں تعمیری شراکت داری کو مزید فروغ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛
پوتن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم حکومت ہند کے ساتھ خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہم تمام شعبوں میں نتیجہ خیز دو طرفہ تعاون اور علاقائی اور عالمی ایجنڈے کے اہم مسائل کو حل کرنے میں تعمیری شراکت داری کو مزید فروغ دیں گے۔ بلاشبہ یہ ہمارے دوست ممالک کے بنیادی مفادات کو پورا کرتا ہے اور دنیا کی سلامتی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ پوتن نے کہا کہ وہ خلوص دل سے وزیر اعظم مودی کی بہترین صحت اور ہر کامیابی کے ساتھ ساتھ تمام بھارتی شہریوں کی خوشی اور بھلائی کے خواہش مند ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 15 اگست 2023 کو ملک میں 77 واں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ (یو این آئی)