اردو

urdu

ETV Bharat / international

Punjab Assembly polls پاکستانی الیکشن کمیشن کا 14 مئی کو پنجاب میں اسمبلی انتخابات کرانے کا فیصلہ - سپریم کورٹ کے حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں اسبملی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 5, 2023, 10:44 PM IST

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو پنجاب میں اسمبلی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں چودہ مئی کو عام انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے، اور پنجاب کی نگران حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نگراں حکومت سے انتظامی اور سیکیورٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق فنڈز کے حصول کے لیے بھی وزارت خزانہ سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتباہ دیا تھا کہ اگر پنجاب اور خیبر پختونخواہ (کے پی) میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دنوں کے اندر انتخابات نہ کرائے گئے تو وہ ملک گیر احتجاج شروع کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان نے ہفتہ کو یہ انتباہ دی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی ہدایات کے مطابق جنوری میں پنجاب اور کے پی کی وہ قانون ساز اسمبلیاں جہاں ان کی پارٹی برسراقتدار تھی تحلیل کر دی گئی تھیں۔ لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکیورٹی خطرات اور عہدیداروں کی جانب سے انتخابات میں تعاون کرنے میں ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے انتخابات کو 8 اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details