اردو

urdu

ETV Bharat / international

Fawad Chaudhary Granted Bail پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی ضمانت منظور، جیل سے رہا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چودھری کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ فواد چودھری کو 25 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اہلکاروں کے خلاف عوام کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

PTI leader Fawad Chaudhary granted bail in sedition case, released from jail
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی ضمانت منظور، جیل سے رہا

By

Published : Feb 1, 2023, 10:28 PM IST

اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی درخواست ضمانت منظور کیے جانے کے بعد فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض فواد چودھری کی ضمانت منظور کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کی اور کہا کہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چودھری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے۔ جج نے کہا کہ فواد چودھری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

25 جنوری کو فودچودھری کو صبح لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد کے کوہسار تھانے میں ای سی پی کے ایک اہلکار کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق، ان پر ای سی پی، اس کے انتخابی ادارے کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام تھا۔ فواد کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ اب کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ پاکستان قانون کی حکمرانی سے یکسر محروم ایک بنانا ریبلک بن چکا ہے۔ ہمیں اپنے بنیادی حقوق کیلئے کھڑا ہونا ہوگا تاکہ ملک کو اس مقام تک پہنچنے سے بچایا جاسکے جہاں سے واپسی ممکن نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: PTI Top Leader Arrested پاکستان کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی کے اعلیٰ رہنما فواد چودھری گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details