اردو

urdu

ETV Bharat / international

Narayana Murthy on Rishi Sunak رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم بننے پر فخر ہے، نارائن مورتی - بھارتی نژاد رشی سونک

انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتی نے کہا کہ داماد رشی سونک کو مبارکباد، ہمیں ان پر فخر ہے اور ان کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ برطانیہ کے لوگوں کے لیے سب سے بہتر کریں گے۔ رشی سونک کی شادی 2009 میں انفوسس کے شریک بانی کی بیٹی اکشتا مورتی سے ہوئی تھی۔Narayana Murthy on Rishi Sunak

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 25, 2022, 3:49 PM IST

بنگلورو: انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتی نے منگل کو کہا کہ انہیں اپنے داماد رشی سنک پر فخر ہے، جو برطانیہ کے پہلے ہندوستانی نژاد وزیر اعظم بنے ہیں۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں مورتی نے کہا کہ رشی کو مبارکباد۔ ہمیں ان پر فخر ہے اور ان کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ برطانیہ کے لوگوں کے لیے سب سے بہتر کریں گے۔Narayana Murthy on Rishi Sunak

بھارتی نژاد رشی سونک کی شادی 2009 میں انفوسس کے شریک بانی کی بیٹی اکشتا مورتی سے ہوئی تھی۔ سونک کو پیر کے روز کنزرویٹیو پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا اور آج وہ کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد برطانیہ کے پہلے بھارتی نژاد وزیراعظم بن جائیں گے۔ ویسٹ منسٹر کے امیر ترین سیاست دانوں میں سے ایک رشی سونک دو ماہ سے بھی کم عرصے میں برطانیہ کے تیسرے وزیر اعظم بنے ہیں۔ وہ دو سو برسوں میں برطانیہ کے وزیر اعظم بننے والے سب سے کم عمر رہنما ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Rishi Sunak confirmed as UK PM بھارتی نژاد رشی سونک برطانیہ کے اگلے نئے وزیراعظم ہوں گے

Who is Rishi Sunak: برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سونک کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کی حکمران کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر کی دوڑ میں شامل سابق وزیر خزانہ اور بھارتی نژاد رشی سونک کی حریف پینی مورڈانٹ کے پی ایم ریس سے پیچھے ہٹنے کے بعد سونک کو پارٹی کے نئے رہنما کے طور پر اعلان کیا گیا۔ کنزرویٹو پارلیمانی پارٹی کی 1922 کی کمیٹی کے چیئرمین سر گراہم بریڈی نے سونک کے لیڈر کے طور پر انتخاب کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ رشی سونک برطانیہ کے پہلے سیاہ فام وزیر اعظم ہوں گے اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے پہلے ہندو شخص ہوں گے۔ سونک کو کنزرویٹو پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے 180 ارکان کی اعلانیہ حمایت حاصل تھی، جب کہ محترمہ پینی مورڈونٹ 100 ارکان کی حمایت حاصل نہ کر سکیں جس کی وجہ سے انہیں وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہونا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details