اسلامک موومنٹ بنگلہ دیش (IAB)، جمعیت علمائے اسلام بنگلہ دیش اور اسلامی اوکیاجوٹ کی کئی سیاسی جماعتوں اور اسلام پسندوں نے جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیغمبر محمدﷺ کے بارے میں نازیبا تبصرے کے خلاف احتجاج کیا اور بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ مظاہرے کے مقررین نے حکومت سے سفارتی اقدام کرنے اور ریمارکس کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔ Protests over Derogatory on Prophet Muhammad
بیت المکرم میں قومی مسجد کے جنوبی دروازے پر ایک احتجاج میں، آئی اے بی کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف ایک اجتماعی جلوس نکالیں گے اور پیغمبر اسلام پر نازیبا تبصرہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو ایک میمورنڈم بھی پیش کریں گے۔ انہوں نے بی جے پی قائدین کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں احتجاجی تحریک لانے کا بھی مطالبہ کیا۔
وہیں پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے بھی نماز جمعہ کے بعد لاہور میں مارچ کیا، ٹی ایل پی کے تقریباً 5 ہزار کارکنان شہر کے مرکز میں احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے اور حکومت سے اس نازیبا تبصرے پر بھارت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا میں بھی مظاہرین نے جکارتہ میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے ایک ریلی نکالی۔
یہ بھی پڑھیں: