اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی مظاہرین کی جوبائیڈن کو دھمکی، نتن یاہو کی امریکہ سے نہ جھکنے کی اپیل - فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج

امریکی شہر شکاگو میں مظاہرین نے امریکی صدر جوبائیڈن کو دھمکی دی کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بند نہیں کی تو آپ ہمارے ووٹوں سے محروم ہوجائیں گے۔ وہیں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے کہا کہ امریکہ کو غزہ پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے۔ Pro Palestine protest

Pro Palestine protest in Chicago calling for cease fire in Gaza
امریکی مظاہرین کی جوبائیڈن کو دھمکی، نتن یاہو کی امریکہ سے نہ جھکنے کی اپیل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2023, 8:30 PM IST

شگاگو: امریکی شہر شکاگو میں فلسطینی پرچم اٹھا کر مظاہرین نے امریکی صدر جوبائیڈن کو دھمکی دی کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بند نہیں کی تو آپ کو ہمارے ووٹوں سے محروم ہونا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی بربریت اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف دنیا بھر کے عوام سڑکوں پر ہے مگر اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ امریکی شہر شگاگو میں فلسطینی پرچم اٹھا کر مظاہرین نے احتجاج کیا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے امریکی صدربائیڈن کو دھمکی دی کہ اگر اسرائیل نے غزہ جنگ بند نہیں کی تو آپ کو ہمارے ووٹوں سے محروم ہونا پڑے گے۔

نیویارک ٹائم کا اسٹاف بھی اپنے ہی ادارے خلاف سڑک پر آگیا، ان کا کہنا تھا نیویارک ٹائم کی پالیسی یک طرفہ ہے، ہم غزہ میں ہونے والے اسرائیلی ظلم کے خلاف چپ نہیں رہے سکتے۔ امریکی شہرفی ڈیلفیا نے شعبہ صحت کے افراد نے بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سڑک پر احتجاج کیا، احتجاج میں شامل ڈاکٹر، نرسز اور میڈیکل اسٹاف مصروف شاہراہ کے فٹ پاتھ پر لیٹ گئے اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل نہتے شہریوں پر فوری بمباری بن کرے۔ سڈنی میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

وہیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے اعلان کیا کہ وہ غزہ پر پوری طاقت کے ساتھ حملہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے امریکہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے کسی دباؤ کے سامنے نہ جھکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ہم اپنے لیے امریکی فوجی حمایت کو سراہتے ہیں لیکن امریکہ میں کچھ آوازیں ایسی ہیں جو ہماری حمایت نہیں کرتیں اور ہم ان سے لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے امریکیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے امریکہ میں اقلیتوں کے دباؤ کے سامنے نہ جھکیں۔ انھوں نے مغرب میں جنگ کی مذمت کرنے والی آوازوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو لیڈروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، لیکن میں ان سے کہتا ہوں کہ دباؤ میں نہ آئیں، ہماری جنگ بھی آپ کی جنگ ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میں نے حزب اللہ کو غلطی کرنے اور جنگ میں داخل ہونے سے خبردار کیا ہے۔ ہم تمام محاذوں، خاص طور پر شمالی محاذ پر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اغوا کیے گئے لوگوں کی واپسی ہمارے لیے ایک بڑا ہدف ہے۔ قیدیوں کی واپسی کے بغیر کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات موساد کے ذریعے کیے جارہے ہیں۔ نتن یاہو نے واضح کیا کہ تل ابیب کسی بھی صورت میں غزہ پر سکیورٹی کنٹرول ترک نہیں کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details