برطانوی اخبار دی ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ شہزادہ چارلس نے 2013ء میں بن لادن فیملی سے اپنی فلاحی تنظیم کیلئے 10؍ لاکھ پائونڈز (12؍ لاکھ ڈالرز) کا عطیہ وصول کیا۔ یہ خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب شہزادہ چارلس پر قطر کی شاہی فیملی سے نوٹوں سے بھرا تھیلا وصول کرنے پر اسکروٹنی ہو رہی ہے۔ British Media on Prince Charles
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس نے اکتوبر 2013ء میں بکر بن لادن اور شفیق بن لادن سے لندن میں ان کی رہائش گاہ کلارنس ہائوس میں نجی سطح پر ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے ادائیگی قبول کی۔ دی ٹائمز کے مطابق، شہزادہ چارلس کو ان کے اسٹاف نے رقم کی وصولی سے روکا تھا لیکن انہوں نے اپنے فلاحی ادارے (پرنس آف ویلز چیری ٹیبل فائونڈیشن) کیلئے یہ ڈونیشن قبول کیا۔ چارلس نے یہ کہتے ہوئے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا کہ ایسا کرنے سے بن لادن فیملی کو برا لگے لگا۔