ویٹیکن: روم کے بشپ اور عیسائی برادری کے دنیا کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا کے سامنے ایک سنسنی خیز لیکن حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ پورنو گرافی کا اثر اس قدر بڑھ گیا ہے کہ کئی پادری اور راہبائیں بھی اس سے بچ نہیں سکے ہیں اور وہ بھی پورن دیکھتے ہیں۔Pope Francis on Pornography
یہ انکشاف بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ 86 سالہ پوپ فرانسس نے ویٹیکن سٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں ’ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے بہترین استعمال‘ کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پر پورنو گرافی کا اثر اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ پادری اور راہبائیں بھی اس سے نہیں بچی ہیں۔ بہت سی راہبائیں پورن دیکھتی ہیں لیکن انہوں نے مذہبی شعبے سے وابستہ لوگوں کو اس سے بچنے کی تنبیہ کرتے ہوئے اسے عیسائیت کے خلاف بھی قرار دیا ہے۔