اردو

urdu

By

Published : Jan 2, 2023, 7:41 PM IST

ETV Bharat / international

Turkey Exports in 2022 ہمارا ہدف ترکی کو سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے پہلے دس ممالک میں شامل کرنا ہے، اردوغان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ سال 2022 میں ترکی کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.9 فیصد شرح اضافہ کے ساتھ 254.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ Turkey Exports in 2022

Etv Bharat
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان

انقرہ: صدر اردوغان نے استنبول میں سال 2022 کی خارجہ تجارت کے اعداد و شمار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں ڈراموں اور فلموں کی برآمد میں ہمارا ہدف 1،5 بلین ڈالر کی حد عبور کرنا اور اپنے عالمی ناظرین کی تعداد کو 1،5 بلین افراد تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ سال برآمدات میں جمہوریہ ترکی کی تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ عالمی مندی کے باوجود 2022 میں ہماری برآمدات گذشتہ سال کے مقابلے میں 12،9 فیصد شرح اضافہ کے ساتھ 254،2 بلین ڈالر تک رہی ہیں۔

صدر اردوغان نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ترکی کو سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے پہلے دس ممالک میں شامل کرنا ہے۔ اس وقت ان ممالک اور علاقوں کی تعداد 197 تک پہنچ گئی ہے کہ جنہیں ہم اپنی قومی کرنسی کے ساتھ برآمدات کر رہے ہیں۔ مال اور خدمات کی برآمدات میں کامیابی کی اس داستان کے ساتھ 350 بلین ڈالر کی اس برآمداتی اقتصادیات کی تعمیر ہم سب نے مل کر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Free Grain to Needy Countries ترکیہ نے غریب ممالک میں اناج مفت تقسیم کرنے کا اعلان کیا

2022 کی پہلی 3 تہائیوں میں 6،2 فیصد اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے صدر اردوغان نے کہا ہے کہ خدمات کی برآمدات میں 2023 کے لیے ہمارا ہدف 5 بلین ڈالر ہے۔ ڈراموں کی برآمدات میں امریکہ کے بعد ترکی دوسرے نمبر پر ہے۔ رواں سال میں ڈراموں اور فلموں کی برآمد میں ہمارا ہدف 1،5 بلین ڈالر کی حد کو عبور کرنا اور دنیا بھر میں اپنے ناظرین کی تعداد کو 1،5 بلین افراد تک پہنچانا ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details