اسلام آباد : پاکستانی صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔ صدر مملکت نے 2 ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی چیف جسٹس بننے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیف جسٹس کی تعیناتی کی خبر جاری کی گئی ہے۔
Chief Justice of Pakistan جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری
پاکستانی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 21 جون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پاکستان کے اگلے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دے دی۔ Qazi Faez Isa as Chief Justice of Pakistan
یہ بھی پڑھیں: Chief Justice of Pakistan: جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا
بتا دیں کہ قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 2 فروری 2022 کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور وہ 17 ستمبر 2023 کو سبکدوش ہو جائیں گے۔ وزارت قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 2009 سے 2014 تک بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ کی پیدائش 26 اکتوبر سنہ 1959 کو پاکستان کے کوئٹہ میں ہوئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔