ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے اتوار کو ووٹنگ ہوگی اور ملک بھر کے 42 ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر تقریباً 12 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن (ای سی) نے ہفتے کے روز ملک بھر کے نامزد انتخابی افسران کو انتخابی سامان بشمول بیلٹ بکس اور دیگر مواد حوالے کرنا شروع کردیا۔
ووٹنگ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگی اور ووٹرز شام 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ 12ویں قومی پارلیمانی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ الیکشن ڈیوٹی پر تعینات تمام پولنگ افسران اور سکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشنز پہنچ گئے ہیں۔