لزبن: پرتگال کی وزیر صحت نے ایک بھارتی حاملہ سیاح کی زچگی وارڈ سے نکالے جانے کے بعد موت کی رپورٹ آنے کے چند گھنٹے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لزبن کے اسپتالوں کے درمیان منتقلی کے دوران ایک 34 سالہ بھارتی خاتون کو مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ لزبن کے سب سے بڑے سانتا ماریا اسپتال سے لے جانے کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ ہنگامی سیزرین سیکشن کے بعد اس کے بچے کو اچھی صحت میں پہنچایاگیا۔ خاتون کی موت کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔Pregnant Indian tourist dies in Portugal
بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ سانحہ پرتگال کے اسپتالوں کے ڈیلیوری یونٹس میں عملے کی کمی کے باعث پیش آیا۔ دوسری جانب، پرتگال کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ مارٹا ٹیمیڈو 2018 سے وزیر صحت تھیں اور انہیں کووڈ کے دور میں پرتگال کے صحت کے نظام کو بہتر طریقے سے چلانے کاکریڈٹ جاتا ہے۔ انہوں نے منگل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔