اردو

urdu

By

Published : Feb 1, 2023, 4:47 PM IST

ETV Bharat / international

F16 Fighter Jet ایف 16 طیاروں سے متعلق پیشگی شرائط ناقابل قبول، ابراہیم قالن

ابراہیم قالن نے F-16 معاہدے سے متعلق ایجنڈے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم F-16 پروگرام کو اپنی فضائی طاقت بڑھانے کے متبادل کے طور پر دیکھتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

انقرہ: ترکی صدارتی ترجمان ابراہیم قالن، امریکہ سے F16 طیاروں کی خریداری کے حوالے سے پیشگی شرائط کے دعووں کے بارے میں کہا ہے کہ یہ پیشگی شرائط ترکیہ کے لیے ہرگز قابل قبول نہیں ہیں۔ابراہیم قالن نے دارالحکومت انقرہ میں ان دعوؤں کے بارے میں کہ امریکہ کو سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کے لیے F-16 معاہدے کے لیے منظوری درکار ہوگی سے متعلق ایجنڈے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم F-16 پروگرام کو اپنی فضائی طاقت بڑھانے کے متبادل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اگر امریکہ شرائط عائد کرتا ہے اور اس طرح کے نقطہ نظر سے مذاکرات کرتا ہے تو ہم اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی سوچ اور کانگریس کی خواہش کو اچھی طرح جانتے ہیں، لیکن اگر وہ اس قسم کی شرائط پیش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ وہ یونان کی F35 کی درخواست کا مثبت جواب دیتے ہیں، تو ظاہر ہے امریکہ اس طرح کرنے سے نیٹو اتحاد میں اپنی غیر جانبدارانہ پوزیشن کھو دے گا۔ گزشتہ روز ترکیہ وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ترکی ایف-16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے لیے امریکی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔ انہوں نے امریکہ کا دورہ کیا اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ دونوں نے دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ یوکرین کے تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details