اردو

urdu

ETV Bharat / international

Morocco Earthquake Update مراکش میں شدید زلزلہ، 632 افراد ہلاک، 329 زخمی - Death Toll Rises in Morocco Earthquake

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 23.11 پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مرکیش سے 71 کلومیٹر (44 میل) جنوب مغرب میں اٹلس پہاڑوں کی 18.5 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ Death Toll Rises in Morocco Earthquake

MOROCCO EARTHQUAKE
MOROCCO EARTHQUAKE

By UNI (United News of India)

Published : Sep 9, 2023, 8:50 AM IST

Updated : Sep 9, 2023, 2:19 PM IST

رباط: مراکش میں کل رات آنے والے شدید زلزلے میں 632 افراد ہلاک اور 329 دیگر زخمی ہوگئے۔ العربیہ کے نشریاتی ادارے نے ہفتے کے روز مراکشی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے حوالے سے یہ رپورٹ دی۔ پہلے کی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ جمعہ کی رات دیر گئے مراکش کے اٹلس پہاڑوں پر آنے والی قدرتی آفت میں 296 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 23.11 پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مرکیش سے 71 کلومیٹر (44 میل) جنوب مغرب میں اٹلس پہاڑوں کی 18.5 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ سوشل میڈیا ایکس پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ میں تباہ شدہ عمارتیں اور ملبہ سڑک پر بکھرے ہوئے دکھایا گیا ہے اور لوگ خوف و ہراس میں بھاگ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ مراکش کے پرانے شہر میں کچھ عمارتیں گر گئی ہیں۔ تاہم میڈیا نے ایکس پر دکھائے گئے ویڈیو کلپ کی سچائی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ایک اور شخص نے بتایا کہ زلزلے کے باعث لوگ خوف و ہراس میں گھروں سے سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ بڑی بڑی عمارتیں لرز اٹھیں۔ بجلی اور فون کی لائنیں 10 منٹ تک بند رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت گرنے سے کئی لوگ ملبے میں دب گئے ہیں۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے کاسا بلانکا اور ایساویرا میں بھی محسوس کیے گئے۔ دور دراز علاقوں میں جانی و مالی نقصان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

وزیراعظم نے تعزیت کا اظہار کیا

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے کل رات مراکش میں آنے والے طاقتور زلزلے میں اپنی جان گنوانے والے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور بحران کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ مودی نے آج سوشل میڈیا پر لکھا ’’مراکش میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان سے بے حد غمزدہ ہوں۔ میرے خیالات اس دکھ کی گھڑی میں مراکش کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ان لوگوں سے تعزیت جو اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔ زخمی جلد سے جلد صحت یاب ہوجائیں۔ ہندوستان اس مشکل وقت میں مراکش کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 9, 2023, 2:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details