اردو

urdu

ETV Bharat / international

Zaporizhzhia Nuclear Plant زاپروژیا جوہری پلانٹ میں بجلی سپلائی متاثر

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ہفتے کے روز کہا کہ زاپروژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ سے بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے لیکن ریزرو لائن کے ذریعے گرڈ کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔Zaporozhye Nuclear Plant

By

Published : Sep 4, 2022, 5:36 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کیف: یوکرین میں زاپروژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ایک بار پھر بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے) نے ہفتے کے روز کہا کہ زاپروژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ سے بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے لیکن ریزرو لائن کے ذریعے گرڈ کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔Zaporozhye Nuclear Plant

پلانٹ میں تعینات ایجنسی کے ماہرین کو یوکرین کے ملازمین نے بتایا کہ مرکز کی چوتھی اور آخری 750 کلو وولٹ پاور لائن ٹھپ ہوگئی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ ہفتے پلانٹ پر گولہ باری کے دوران پیش آیا تھا۔ آئی اے ای اے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پلانٹ کی تین دیگر اہم بیرونی بجلی کی لائنیں روس اور یوکرین تنازعہ کی وجہ سے پہلے ہی بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلانٹ اب ایک ریزرو لائن پر منحصر ہے، جو اسے قریبی تھرمل پاور پلانٹ سے جوڑتی ہے، تاکہ بیرونی گرڈ کو بجلی سپلائی کی جا سکے۔ ضرورت پڑنے پر ریزرو لائن پلانٹ کو بیک اپ پاور بھی فراہم کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئی اے ای اے نے اطلاع دی کہ زاپروژیاپلانٹ کے چھ ری ایکٹروں میں سے صرف ایک کام کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details