ہوانا: کیوبا میں سمندری طوفان ایان کے ٹکرانے کے بعد سے پورا ملک بجلی کے بحران کا سامنا کررہا ہے۔ بی بی سی نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایک اہم پاور پلانٹ کی مرمت نہیں کی جا سکی، جس کی وجہ سے ملک کا بجلی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ Cuba without electricity
اس درمیان طوفان کے باعث دو افراد کے ہلاک اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی خبر ہے۔ بی بی سی نے کہا کہ کیٹیگری 3 کا طوفان کیوبا کو 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نقصان پہنچاتے ہوئے اب امریکہ کے فلوریڈا کو متاثر کر رہا ہے۔
کیوبا کی سرکاری الیکٹرک پاور اتھارٹی کے سربراہ نے منگل کو سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ "قومی بجلی نظام میں خرابی کی وجہ سے پورے جزیرے میں بلیک آؤٹ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ایک کروڑ سے زیادہ لوگ اندھیرے میں ہیں۔"