ماسکو:یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد روس کے عوام کا اپنے صدر ولادیمیر پوتن پر اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔ سروے میں دیگر اپوزیشن رہنماؤں کی مقبولیت میں کمی سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے آل رشیا پبلک اوپینین ریسرچ سینٹر کی جانب سے شائع ہونے والی ایک سروے رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن پر روسی عوام کے اعتماد کی سطح گزشتہ ہفتے میں 1.2 فیصد پوائنٹس کے اضافے سے 81.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔Russian People Support Putin
واضح رہے کہ مذکورہ سروے رواں ماہ 15-21 اگست کو 18 سال سے زیادہ عمر کے 1,600 جواب دہندگان پر مشتمل گروپ سے کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جب روسی شہریوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ صدر پوتن پر بھروسہ کرتے ہیں، تو سروے کے 81.2 فیصد شرکاء نے ہاں میں جواب دیا۔ روسی شہریوں کا کہنا تھا کہ روسی صدر جس طرح سے اپنی ذمہ داریوں کو سنبھال رہے ہیں وہ قابل اعتماد ہے.
رائے شماری میں حصہ لینے والوں میں سے اکثریت نے روسی حکومت کے کام پر اظہار اطمینان کیا۔اس کے علاوہ روسی شہریوں نے روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے کام سے بھی اظہار اطمینان کیا۔ سروے کے مطابق تقریباً 62.9 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ روسی وزیر اعظم میخائل مشسٹین پر بھروسہ کرتے ہیں۔سروے کے مطابق روسی حکمران سیاسی پارٹی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے لیے عوامی حمایت کی سطح 39.3 فیصد رہی۔ روسی کمیونسٹ پارٹی کے لیے سطح 0.6 فیصد پوائنٹس کی کمی سے 10.7 فیصد اور نیو پیپلزپارٹی کے لیے 0.1 فیصد پوائنٹس کی کمی سے 4.3 فیصد رہ گئی۔ روسی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے 0.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جو 8.6 فیصد تک پہنچ گیا، جب کہ 'اے جسٹ رشیا فار ٹروتھ' کے لیے عوامی حمایت 5.4 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: Arnold Schwarzenegger's Video Message To Russians: ہالی ووڈ اداکار آرنالڈ شوارزنیگر نے پوتن سے کہا 'جنگ روکو'
یو این آئی