اردو

urdu

ETV Bharat / international

Israel Palestine conflicts: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سیاسی مذاکرات ضروری، بین الاقوامی ریڈ کراس - بین الاقوامی ریڈ کراس

مشرق وسطیٰ کے لیے ریڈ کراس کمیٹی کے ڈائریکٹر فیبریزیو کاربونی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان صرف سیاسی مذاکرات ہی مسائل کو کم کر سکتے ہیں۔ انسانی المیے سے بچنے کے لیے سیاسی اقدامات ناگزیر اور بھر پور طریقے سے ہونے چاہیے۔Israel Palestine conflicts

Political talks between Israel and Palestinians essential says International Red Cross
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سیاسی مذاکرات ضروری، بین الاقوامی ریڈ کراس

By

Published : Aug 11, 2022, 10:02 PM IST

اسرائیل اور غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے سیاسی مذاکرات شروع کرانے پر زور دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے لیے ریڈ کراس کمیٹی کے ڈائریکٹر فیبریزیو کاربونی کے مطابق صرف سیاسی مذاکرات ہی مسائل کو کم کر سکتے ہیں۔ حالیہ اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورت حال پچھلے سال کی گیارہ روزہ جنگ کے بعد ایک بد ترین واقعہ تھا، جس میں اسرائیلی اور غزہ پٹی کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا۔Israel Palestine conflicts

العربیہ کے مطابق ریڈ کراس کمیٹی کے ذمہ دار نے اس پس منظر میں کہا ' غزہ پر چھڑنے والی جنگ امیدوں کے بحران کا سبب تھی، اس کے نتیجے میں کرب اور تکلیف نے جنم لیا۔ اس بار بار کے انسانی المیے سے بچنے کے لیے سیاسی اقدامات ضروری ہیں اور یہ اقدامات لازما تیزی سے اور بھر پور طریقے سے ہونے چاہییں۔'

انہوں نے کہا تازہ جنگ کے انسانی نفسیات پر اثرات بھی اسی طرح تکلیف دہ رہے جیسے ماضی کی جنگوں کے نفسیاتی اثرات ہوتے رہے ہیں۔ جنگ انسانوں کی ذہنی صحت کے مسائل کا سبب بنتی ہے اور ان کی بہتری کے کاموں میں رکاوٹ بنتی ہے، ہر نئی جنگ اور نئے تصادم کے ہر نئے دور کے اثرات اسی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ انہوں نے غزہ کے مسلسل تصادم کے ماحول یا جنگ کی زد پر رہنے کی وجہ سے بتایا ' جب تصادم رک جاتا ہے تو جنگ سے متاثرہ لوگ ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli attacks on Palestine: فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور مغربی ممالک کا دوہرا پن

غزہ میں یہ تناسب پانچ افراد میں سے ایک کا ہے، یعنی بیس فیصد ہے۔ 2021 کی غزہ جنگ کے بعد اب تک چودہ ماہ کے دوران غزہ کے دونوں اطراف کے لوگ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ انہوں نے غزہ کے مسلسل خطرات کی زد میں رہنے کی وجہ سے کہا کہ یہاں کے نوجوان تھکاوٹ اور مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔

ریڈ کراس کمیٹی کے ڈائریکٹر نے کہا پچھلے سال غزہ کی جنگ کے بعد میں وہیں تھا، میں جمال اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے گھر کے ملبے کے پاس کھڑا تھا۔ انہوں مجھے مئی 2021 کی جنگ سے پہلے بھی ایک بار بلایا تھا۔ میں نے جنگ کے بعد لوگوں کو بے گھر اور خوف زدہ دیکھا۔ فطری طور پر جب کوئی اپنے مستقبل کو غیر یقینی دیکھتا ہے، پھر جدید انسانی تاریخ میں طویل قبضے کے ماحول میں رہنا ایک بہت مشکل کام ہے۔ ان غزہ والوں کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اندر پائے جانے والی گہری مایوسی اور بہتر مستقبل دیکھنے میں ناکامی مجھے بہت پریشان کرتی ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details