وارسا: یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ میں میزائل گرنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ بی بی سی نے کہا کہ یہ رپورٹیں روس کی جانب سے یوکرین پر نئے حملوں کی لہر شروع ہونے کے بعد سامنے آئی ہیں، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا ہوا ہے۔ یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان یوری ایحناٹو کے مطابق منگل کے روز یوکرین پر90 سے زیادہ میزائل داغے گئے، جن میں سے 70 سے زیادہ کو کامیابی سے مار گرایا گیا۔ Russian missiles attacking Ukraine
وہیں پولینڈ حکومت نے میزائل واقعے پر روسی سفیر کو طلب کیا ہے۔ پولینڈ حکومت ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے بعد کچھ فوجی یونٹوں کو ہائی الرٹ پر رکھ رہی ہے۔ اس سے قبل پولش میڈیا نے کہا تھا کہ روسی میزائل یوکرین کی سرحد پار کر کے پولینڈ پر گرے تھے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام لگایا کہ وہ پولینڈ پر جان بوجھ کر حملہ کررہا ہے۔