نئی دہلی: امریکہ میں قائم کنسلٹنسی فرم 'مارننگ کنسلٹ' کے اعداد و شمار کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی نے 76 فیصد کی اپروؤل ریٹنگ کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین لیڈر کے طور پر اپنا مقام برقرار رکھا ہے۔ میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور 66 فیصد کی منظوری کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ کنسلٹنسی فرم کے 'گلوبل لیڈر اپروول ریٹنگ ٹریکر' کے مطابق بھارت میں 76 فیصد لوگ پی ایم مودی کی قیادت کو قبول کرتے ہیں، جب کہ 18 فیصد لوگ اس سے متفق نہیں اور چھ فیصد نے اس پر کوئی رائے نہیں دی۔ میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور (66 فیصد) اپروؤل ریٹنگ کے ساتھ فہرست میں دوسرے مقام پر ہیں۔ 58 فیصد لوگ سوئس صدر ایلین بیرسیٹ کو پسند کرتے ہیں۔
- بائیڈن-ٹروڈو کی یہ درجہ بندی:
پچھلے سروے میں بھی وزیر اعظم مودی گلوبل ریٹنگ میں سرفہرست تھے۔ اسی وقت، دوسرے بڑے عالمی رہنماؤں کی اپروول ریٹنگ معمولی سطح پر ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی اپروول ریٹنگ 37 فیصد، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ریٹنگ 31 فیصد، برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک کی ریٹنگ 25 فیصد اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی ریٹنگ محض 24 فیصد ہے۔