وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ کی نو منتخب وزیراعظم لز ٹرس سے ہفتہ کو ٹیلیفونک بات چیت کرکے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، بھارت کے لوگوں کی طرف سے وزیر اعظم مودی نے شاہی خاندان اور برطانیہ کے لوگوں کے ساتھ محترمہ ملکہ الزبتھ دوم کے افسوسناک انتقال پر گہرے تعزیت کا اظہار کیا۔PM Modi speaks to UK PM Truss
پی ایم مودی نے ٹرس کو برطانیہ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے تجارت سکریٹری اور خارجہ سکریٹری کے طور پر اپنے سابقہ کرداروں میں بھارت برطانیہ کے باہمی تعلقات میں ان کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے کا عہد بھی کیا اور مستقبل قریب میں ذاتی طور پر ملاقات کے منتظر ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مودی نے جمعرات کو ملکہ الزبتھ دوم کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور ٹویٹر پر وزیر اعظم نے 2015 اور 2018 میں اپنے برطانیہ کے دوروں کے دوران ملکہ کے ساتھ اپنی یادگار ملاقاتوں کو بھی یاد کیا۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ میں ان کی گرمجوشی اور مہربانی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔ ایک میٹنگ کے دوران، انھوں نے مجھے وہ رومال دکھایا جو مہاتما گاندھی نے انہیں ان کی شادی پر تحفے میں دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: