نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے بحیرہ احمر کے علاقے میں بحری جہازوں پر حملوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور یرغمالیوں کی رہائی اور تنازعہ کے پرامن حل پر زور دیا۔ بات چیت میں مسٹرمودی نے غزہ میں تنازعہ کے پرامن حل اور سفارتی ذرائع سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز کے مطابق، مسٹر نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں اسرائیل-حماس تنازعہ میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو میری ٹائم ٹریفک کی سیکورٹی کے حوالے سے اپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کرایا۔"