نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر بات کی اور چابہار بندرگاہ کے استعمال کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان-ایران تعلقات قریبی تاریخی اور تہذیبی رشتوں پر مبنی ہیں جن میں عوام سے عوام کے مضبوط روابط بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Alwar Mob Lynching راجستھان کے الور میں ماب لنچنگ کا واقعہ، ایک نوجوان ہلاک چار افراد گرفتار