بالی: وزیر اعظم نریندر مودی آج 17ویں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے شہر بالی کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم بالی پہنچنے پر روایتی استقبال بھی کیا گیا۔PM Modi reaches Bali
وزیراعظم نریندر مودی کا بالی پہنچنے پر روایتی استقبال اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کی جی 20 کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز پیریز کاسٹاجون اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہسین کے ساتھ مودی کی دو طرفہ ملاقاتوں کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔ مودی 15 نومبر کو بالی میں ایک استقبالیہ میں مقامی بھارتی برادری سے خطاب کریں گے۔
جی 20 سمٹ کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'بالی چوٹی کانفرنس کے دوران میں عالمی تشویش کے کلیدی مسائل جیسے کہ عالمی ترقی، خوراک اور توانائی کی حفاظت، ماحولیات، صحت اور ڈیجیٹل تبدیلی کو بحال کرنے کا منتظر ہوں اور اس کے لیے جی 20 کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ وسیع بات چیت کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:Bali G20 Summit جی 20 کی صدارت سنبھالنا ملک کے لیے ایک اہم لمحہ، مودی
انہوں نے کہا کہ 'بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر میں کئی دیگر شریک ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کروں گا اور ان کے ساتھ بھارت کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔ میں 15 نومبر کو بالی میں بھارتی برادری سے ایک استقبالیہ میں خطاب کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔ پی ایم مودی بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو بالی سربراہی اجلاس کی اختتامی تقریب میں جی 20 کی صدارت بھارت کے حوالے کریں گے۔ بھارت یکم دسمبر سے باضابطہ طور پر جی 20 کی صدارت سنبھالے گا۔