بالی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدرجوزف آر بائیڈن سے آج بالی میں جی-20 لیڈران کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر الگ سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے ہند - امریکہ حکمت انگیز ساجھے داری کی مسلسل گہرائی کا جائزہ لیا، جس میں مستقبل رُخی شعبوں جیسے اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیاں، جدید کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت وغیرہ میں تعاون شامل ہیں۔ انہوں نے کواڈ کے علاوہ ہند، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات وغیرہ جیسے نئے گروپوں میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔PM Modi meets US President joe biden
دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے صدر بائیڈن کا ہند-امریکہ ساجھے داری کو مضبوط بنانے کی خاطر اُن کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک ہندوستان کی جی-20 صدارت کے دوران قریبی تال میل برقرار رکھیں گے۔