اردو

urdu

ETV Bharat / international

PM Modi in Bali G20 Summit وزیراعظم مودی کی بالی میں بائیڈن، سونک اور میکرون سے ملاقات

انڈونیشیا کے دارالحکومت بالی میں جاری سترہویں جی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم مودی نے غیر رسمی طور پر امریکی صدر جو بائیڈن، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ PM Modi in Bali G20 Summit

وزیراعظم مودی کی بالی میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات
وزیراعظم مودی کی بالی میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات

By

Published : Nov 15, 2022, 8:52 PM IST

بالی: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور کئی دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کے دوران مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سالانہ جی 20 سربراہی اجلاس کے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، کورونا وائرس اور یوکرین کے بحران سے پیدا ہونے والے عالمی چیلنجوں نے دنیا میں تباہی مچا دی ہے اور عالمی سپلائی چین منتشر ہو گئی ہے۔

بھارت کی آئندہ G20 صدارت کے تناظر میں مودی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جب جی 20 کی میٹنگ گوتم بدھ اور مہاتما گاندھی کی سرزمین پر ہوگی تو ہم سب مل کر دنیا کو امن کا پیغام بھیجیں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے ایک ٹویٹ میں کہا، وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے بالی میں G20 سربراہی اجلاس کے موقع پر بات چیت کی۔

وزیراعظم مودی کا ٹویٹ

اس کے علاوہ مودی نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے بھی ملاقات کی۔ سونک کے گزشتہ ماہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ پی ایم او نے ٹویٹ کیا، 'جی 20 سربراہی اجلاس کے آغاز پر صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ بھی مختصر بات چیت کی۔

وزیراعظم مودی بدھ کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہسین لونگ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ انہوں نے سینیگال کے صدر اور افریقی یونین کے صدر میکی سال کے علاوہ نیدرلینڈ کے صدر مارک روٹے بھی ملاقات کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details