اردو

urdu

ETV Bharat / international

G20 Presidency to Brazil: وزیر اعظم مودی نے جی ٹوئنٹی 2024 کی صدارت برازیل کو سونپی - نئی دہلی جی 20 سربراہی اجلاس

پی ایم مودی نے اتوار کو جی 20 سربراہی اجلاس کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ امید اور امن پوری دنیا میں پھیل جائے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے جی ٹوئنٹی گروپ کی صدارت برازیل کو سونپ دی ہے۔ جس کا مطلب ہے اب 2024 میں جی ٹوئنٹی کا سربراہی اجلاس برازیل میں منعقد ہوگا۔

PM Modi hands over gavel of G20 presidency to Brazil President Lula da Silva
وزیر اعظم مودی نے جی ٹوئنٹی 2024 کی صدارت برازیل کو سونپی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2023, 4:36 PM IST

وزیر اعظم مودی نے جی ٹوئنٹی 2024 کی صدارت برازیل کو سونپی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو G20 سربراہی اجلاس کے اختتام پر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کو گروپ آف 20 کی صدارت کا رسمی تحفہ سونپا۔ اس موقع پر مودی نے کہا کہ میں برازیل کے صدر اور اپنے دوست لولا ڈا سلوا کو مبارکباد دیتا ہوں اور صدارت کا عہدہ سونپتا ہوں۔

اس موقع پر لولا ڈی سلوا نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مفادات سے متعلق مسائل پر آواز اٹھانے کی تعریف کی۔ برازیل رواں سال یکم دسمبر کو باضابطہ طور پر جی ٹوئنٹی گروپ کی صدارت سنبھالے گا۔ لولا دا سلوا نے اس موقع پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مفادات سے متعلق مسائل پر آواز اٹھانے کی کوششوں کے لیے اظہار تشکر کیا۔ لولا ڈا سلوا نے سماجی شمولیت، بھوک کے خلاف جنگ، توانائی کی منتقلی اور پائیدار ترقی کو G20 کی ترجیحات کے طور پر درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی سیاسی طاقت کو برقرار رکھنے کے لیے نئے ترقی پذیر ممالک کو مستقل اور غیر مستقل رکن کی ضرورت ہے۔ برازیل کے صدر نے کہا کہ ہم عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں ترقی پذیر ممالک کی زیادہ نمائندگی چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال یکم دسمبر کو انڈونیشیا کے بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس میں جی 20 کی صدارت سنبھالی تھی اور نومبر کے آخر تک اسے برقرار رکھے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details