اردو

urdu

ETV Bharat / international

PM Modi Congratulates Netanyahu اسرائیل کے عام انتخابات میں نیتن یاہو کی جیت، پی ایم مودی کا نیتن یاہو کو مبارکباد

اسرائیلی وزیر اعظم جیر لاپڈ نے جمعرات کو انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے حزب اختلاف کے رہنما بنجامن نیتن یاہو کو فون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ جبکہ وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کرکے نیتن یاہو کو مبارباد دیا۔ PM Modi congratulates Netanyahu

PM Modi congratulates Netanyahu
پی ایم مودی کا نیتن یاہو کو مبارکباد

By

Published : Nov 4, 2022, 3:51 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بنجامن نیتن یاہو کو اسرائیل کے قومی انتخابات میں ان کی جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بھارت اسرائیل اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ مودی نے ٹویٹ کیا کہ میرے پیارے دوست نیتن یاہو کو ان کی انتخابی جیت پر مبارکباد۔ میں بھارت اسرائیل اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔PM Modi congratulates Netanyahu

پی ایم مودی کی نیتن یاہو کو مبارکباد

اسرائیلی وزیر اعظم جیر لاپڈ نے جمعرات کو انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے حزب اختلاف کے رہنما بنجامن نیتن یاہو کو فون کرکے انہیں انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔ نیتن یاہو کی قیادت میں دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔ نیتن یاہو کی قیادت میں دائیں بازو کے اتحاد نے 120 رکنی پارلیمنٹ میں 64 نشستیں جیت کر اکثریت حاصل کی۔

نیتن یاہو نے منگل کو یروشلم میں ایک فتحی ریلی میں صبح سویرے تقریر کے دوران اپنے حامیوں سے کہا کہ "ہمیں اعتماد کا بہت بڑا ووٹ ملا ہے اور ہم ایک بہت بڑی فتح کے دہانے پر ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل کے نگراں وزیراعظم یائر لاپڈ نے بھی سابق وزیراعظم نیتن یاہو کو مبارکباد دی۔ لیپڈ نے نیتن یاہو کو بتایا، انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر کے تمام محکموں کو حکم دیا ہے کہ وہ اقتدار کی منظم منتقلی کے لیے تیاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Israel election 2022 اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے بنجامن نیتن یاہو سے شکست تسلیم کر لی

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یائر لاپڈ نے کہا، "اسرائیل کی ریاست کسی بھی سیاسی سوچ سے بالاتر ہے۔ میں نیتن یاہو کے لیے اسرائیل کے عوام اور ریاست اسرائیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ اسرائیلیوں نے 2019 کے بعد سے غیرمعمولی پانچویں انتخابات میں ووٹ ڈالے۔ نیتن یاہو نے مسلسل 12 سال تک وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں اس سے پہلے کہ وہ جون 2021 میں موجودہ وزیر اعظم یائر لیپڈ کی قیادت میں ایک کراس پارٹیز اتحاد کے ذریعہ معزول کیے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details