اردو

urdu

PM Modi Congratulates Lula da Silva وزیراعظم مودی نے برازیل کے صدارتی انتخابات جیتنے پر لولا دا سلوا کو مبارکباد دی

By

Published : Oct 31, 2022, 4:21 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے برازیل میں صدارتی انتخابات جیتنے پر لولا دا سلوا کو مبارکباد دی اور کہا کہ میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل پر بھی تعاون کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ PM Modi congratulates Lula da Silva

وزیراعظم مودی نے برازیل کے صدارتی انتخابات جیتنے پر لولا دا سلوا کو مبارکباد دی
PM Modi congratulates Lula da Silva

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو لولا دا سلوا کو برازیل کے صدارتی انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی۔ مودی نے ٹویٹ کیا کہ برازیل میں صدارتی انتخابات جیتنے پر لولا دا سلوا کو مبارکباد۔ میں اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل پر بھی تعاون کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔PM Modi congratulates Lula da Silva

وزیراعظم مودی کا ٹویٹ

بائیں بازو کی ورکرز پارٹی کے لوئیز اناسیو لولا دی سلوا نے برازیل کے صدارتی انتخابات میں سبکدوش ہونے والے صدر جیر بولسونارو کو سخت مقابلے میں شکست دے دیا۔ الیکشن اتھارٹی نے اتوار کی رات کو بتایا کہ انتخابات میں ڈالے گئے کل ووٹ 99 فیصد میں سے لولا دی سلوا کو 50.9 فیصد اور بولسونارو کو 49.1 فیصد ووٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: Brazil Presidential Election 2022 لولا دا سلوا صدارتی انتخاب میں کامیاب، بولسونارو کو شکست

قابل ذکر ہے کہ برازیل میں 1985 میں جمہوریت کی واپسی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی موجودہ صدر دوبارہ انتخاب جیتنے میں ناکام رہا ہے۔ لولا اپنے حامیوں سے وعدہ کر رہے ہیں کہ وہ ایک مشکل صورتحال میں ملکی اقتدار سنبھال لیں گے، جبکہ بولسونارو نے ابھی تک انتخابات کے نتائج کو قبول نہیں کیا ہے۔

یہ تین دہائیوں میں ملک کا سب سے سخت مقابلہ تھا۔ 99.5 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد دونوں امیدواروں کے ووٹوں کا فرق صرف 20 لاکھ ہی ہے۔ 2014 میں آخری قریبی مقابلے میں امیدواروں کے درمیان تقریباً 34 لاکھ ووٹوں کا فرق تھا۔ لولا دی سلوا یکم جنوری 2023 کو دوبارہ صدارت میں داخل ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details