اردو

urdu

ETV Bharat / international

پیوش گوئل نے امریکہ میں ٹیسلا فیکٹری کا دورہ کیا، کئی ممالک کے تجارتی وزراء سے ملاقات کی - پیوش گوئل نے مختلف ممالک کے وزراء سے ملاقات کی

مرکزی کامرس و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے اپنے امریکی دورے کے آغاز میں فریمونٹ میں ٹیسلا کی فیکٹری کا دورہ کیا اور ٹیسلا گروپ کے سینئر عہدیداروں سے بات چیت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 10:47 PM IST

نئی دہلی: مرکزی کامرس و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے اپنے امریکی دورے کے آغاز میں فریمونٹ میں ٹیسلا کی فیکٹری کا دورہ کیا اور ٹیسلا گروپ کے سینئر عہدیداروں سے بات چیت کی۔ کامرس و صنعت کی وزارت سے جاری ایک ریلیز کے مطابق گوئل پیر کو سان فرانسسکو پہنچے۔ ٹیسلا ہندوستان میں اپنا یونٹ قائم کرنا چاہتا ہے لیکن اس کا منصوبہ ابھی تک عمل میں نہیں آیا۔ مختلف رپورٹس کے مطابق کمپنی ہندوستان میں کچھ رعایتیں مانگ رہی تھی جس پر حکومت راضی نہیں تھی۔

گوئل کے پاس صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کی وزارت کا چارج بھی ہے۔ گوئل نے دورے کے پہلے دن امریکی تجارتی مذاکراتی نمائندہ کیتھرین تائی، کوریا کے وزیر تجارت ڈوکگن آہن اور سنگاپور کے تجارت اور صنعت کے وزیر گان کم یونگ کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ملاقاتوں کے دوران گوئل نے انڈو پیسیفک اکنامک ایگریمنٹ (آئی پی ای ایف) کے تحت ممکنہ تعاون اور ڈبلیو ٹی او کے سلسلے میں دوطرفہ تجارت اور تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سنگاپور اور جنوبی کوریا کے تجارت و صنعت کے وزراء کے ساتھ بات چیت میں پیوش گوئل نے دونوں ممالک کے ساتھ پہلے سے جاری تجارتی معاہدوں کا جائزہ جلد مکمل کرنے کا مشورہ دیا۔ ان ملاقاتوں کے علاوہ انہوں نے یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) اور ہندوستانی تارکین وطن کے تعاون سے منعقد کی گئی سرمایہ کار گول میز میں شرکت کی جس میں توانائی، مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں، امریکی صنعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:Amazon Great Indian Festival ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول میں 110 کروڑ صارفین نے خریداری کی


ایک مباحثے کے سیشن میں گوئل نے شرکاء کے ساتھ وسیع بحث میں حصہ لیا اور ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ اپنے دورے کے دوران تجارت و صنعت کے وزیر گوئل انفرادی طور پر تیسرے ہند-پیسفک اکنامک پیکٹ (آئی پی ای ایف) کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔اس فورم میں آسٹریلیا، برونئی، فجی، ہندوستان، انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، امریکہ اور ویت نام شامل ہیں۔


یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details