اردو

urdu

ETV Bharat / international

US Walmart Evacuation: امریکی ریاست مسیسیپی کے والمارٹ کو طیارہ گرانے کی دھمکی کے بعد خالی کرایا گیا - طیارے کو والمارٹ اسٹور سے ٹکرانے کی دھمکی

امریکی ریاست مسیسیپی میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پائلٹ نے طیارے کو مقامی والمارٹ میں گرانے کی دھمکی دی جس کے بعد پورا اسٹور خالی کرا لیا گیا اور تمام ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ US Walmart Evacuation

pilot threatens to crash plane into walmart-in-mississippi-of-us
امریکی ریاست مسیسیپی کے والمارٹ میں طیارہ گرانے کی دھمکی کے بعد خالی کرایا گیا

By

Published : Sep 3, 2022, 7:40 PM IST

Updated : Sep 3, 2022, 7:49 PM IST

پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح ٹوپیلو مسیسیپی کے اوپر چکر لگانے والے ایک چھوٹے ہوائی جہاز کے پائلٹ نے طیارے کو والمارٹ اسٹور سے ٹکرانے کی دھمکی دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پائلٹ سے براہ راست بات چیت شروع کر دی گئی ہے۔ ٹوپیلو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ والمارٹ اور قریبی سہولت اسٹور کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ طیارہ صبح 5 بجے کے قریب چکر لگانا شروع کیا اور تین گھنٹے سے زیادہ بعد بھی ہوا میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں جب تک کہ سب کچھ واضح نہ ہو جائے۔"US Walmart Evacuation

بتایا جارہا ہے کہ پائلٹ نے چھوٹا طیارہ بیچ کرافٹ کنگ ایئر 90 ٹوپیلو ایئرپورٹ سے لیا تھا۔ گورنر ٹیٹ ریوز نے کہا، "طیارہ نو نشستوں والا ہے، جس میں دو انجن ہیں۔ ریاستی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ایمرجنسی مینیجرز اس خطرناک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Sep 3, 2022, 7:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details