واشنگٹن: امریکہ کے جنوبی کیلیفورنیا صوبے کے صحرائے موجاوی میں امریکی بحریہ کا لڑاکو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا US Navy Fighter Jet Crashes جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ مقامی میڈیا نے فوجی حکام کے حوالے سے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
کے اے بی سی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لیمور فضائیہ کے ہوائی اڈہ سے ایف اے۔18 ای سپر ہارنٹ لڑاکو طیارہ جمعہ کی دوپہر میں پرواز کی تھی اور یہ جنوبی کیلی فورنیا کے شہر سان برنارڈینو میں گر کر تباہ ہو گیا۔