اردو

urdu

ETV Bharat / international

Musharraf Suffered from Amyloidosis پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کس جان لیوا مرض میں مبتلا تھے؟ - پرویز مشرف کس مرض میں مبتلا تھے

پاکستان کے سابق آرمی چیف و صدر پرویز مشرف طویل علالت کے بعد اتوار کو متحدہ عرب امارات کے امریکن ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ امائلائیڈوسس (Amyloidosis) نامی غیرمعمولی مرض میں مبتلا تھے۔ یہ ایسا مرض ہوتا ہے جس سے جسم کے متعدد اعضا آہستہ آہستہ کام کرنا بند کردیتے ہیں اور پھر انسان ایک زندہ لاش بن کر رہ جاتا ہے۔

Pervez Musharraf sufferd from Amyloidosis, Know more about the rare disease
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کس جان لیوا مرض میں مبتلا تھے؟

By

Published : Feb 5, 2023, 8:57 PM IST

نئی دہلی: پاکستان کے سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف طویل علالت کے بعد اتوار کو متحدہ عرب امارات کے امریکن اسپتال میں انتقال کر گئے۔ سوشل میڈیا رپورٹس میں 10 جون کو ان کے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ سابق جنرل امائلائیڈوسس مرض کے شکار ہو گئے ہیں۔ دراصل پرویز مشرف کے انتقال کی افواہ سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد سابق صدر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک وضاحتی بیان میں جاری کرکے یہ بتایا گیا تھا وہ علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور وہ امائلائیڈوسس (Amyloidosis) نامی بیماری سے دوچار ہیں۔

پرویز مشرف کو لاحق جان لیوا مرض 'امائلائیڈوسس' (Amyloidosis) کیا ہے؟: انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق، امائلائیڈوسس ایک غیر معمولی بیماری نام ہے جو پورے جسم کے اعضاء میں amyloid نامی غیر معمولی پروٹین کے بڑھنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ امیلائڈ پروٹین میں اضافے کی وجہ سے زیادہ خطرناک ہو جاتی ہے۔اور یہ پروٹین جسم کے اعضاء کو مناسب طریقے سے کام کرنے کو مشکل بناتی ہے۔امائلائیڈوسس سے متاثر ہونے والے اعضاء میں دل، گردے، جگر، تلی، اعصابی نظام اور نظام انہضام شامل ہوتے ہیں۔اور یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، امیلائڈ نامی پروٹین انسانی جسم میں پہلے سے موجود نہیں ہوتا مگر یہ دیگر مختلف پروٹین سے جسم کے اندر ہی بن سکتا ہے۔

اس کا علاج میں کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی مضبوط ادویات کے ساتھ کیموتھراپی بھی شامل ہو سکتی ہے۔کچھ ادویات جسم میں امیلائڈ پروٹین کے اضافے کو بھی کم کر سکتی ہیں اور علامات کو کنٹرول کر سکتی ہیں۔ بعض صورتوں میں، عضو یا سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details