اسلام آباد: پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف Parvez Musharraf جو کہ سخت علیل ہیں، ڈاکٹروں کی اجازت ملتے ہی انہیں دبئی سے پاکستان لے جایا جائے گا۔ فرائیڈے ٹائمز کی رپورٹ مطابق، بیمار سابق آرمی چیف کے قریبی ساتھیوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں واپس لانے کے فیصلے کے بعد ان کا خاندان میڈیکل کلیئرنس کا انتظار کر رہا ہے۔Parvez Musharraf Set to Return to Pakistan
مشرف کے اہل خانہ کو بتایا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ ہونے کے بعد ان کی واپسی کے لیے تمام ضروری قانونی انتظامات کیے جائیں گے۔ تاہم ان کی واپسی ان کے ڈاکٹروں کی طبی رائے سے مشروط ہے، جنہیں یہ قبول کرنا پڑے گا کہ کیا وہ دبئی سے پاکستان کاسفر ایئر ایمبولینس پرکر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق صدر کا پہلا انتخاب اسلام آباد اور پھر کراچی ہوگا۔