اردو

urdu

ETV Bharat / international

Peru enters 5th Covid wave کووڈ وبا کی پانچویں لہر پیرو میں شروع - جنوبی امریکہ کے براعظم میں واقع ملک پیرو

جنوبی امریکہ کے براعظم میں واقع ملک پیرو کے بیشتر علاقوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی پانچویں لہر شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ تین ہفتوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔نیشنل سینٹر فار ایپیڈیمولوجی، پریوینشن اینڈ ڈیزیز کے ڈائریکٹر سیزر منایاکو نے کہا، 'اس اضافے کو پانچویں لہر کہا جا سکتا ہے۔'Peru enters fifth Covid wave

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 2, 2022, 5:25 PM IST

لیما: جنوبی امریکہ کے براعظم میں واقع ملک پیرو کے بیشتر علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کی پانچویں لہر شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ تین ہفتوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ وزیر صحت کیلی پورٹالیٹینو نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔Peru enters 5th Covid wave

وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں کل 6,541 افراد متاثر پائے گئے اور منگل اور بدھ کے درمیان نو مریضوں کی موت ہوئی۔ وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے پیرو میں کل 4,252,383 کیسز اور 217,414 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ نیشنل سینٹر فار ایپیڈیمولوجی، پریوینشن اینڈ ڈیزیز کے ڈائریکٹر سیزر منایاکو نے کہا"اس اضافے کو پانچویں لہر کہا جا سکتا ہے۔' انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details