اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistan Road Accident پاکستان میں مسافر بس الٹی، چودہ افراد ہلاک - پاکستان کے پنجاب میں سڑک حادثہ

پاکستان کے پنجاب میں پیش آئے سڑک حادثے میں 14 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ پنجاب صوبے کے ضلع چکوال میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس الٹ گئی۔ Road Accident in Punjab of Pakistan

پاکستان میں مسافر بس الٹی، چودہ افراد ہلاک
پاکستان میں مسافر بس الٹی، چودہ افراد ہلاک

By

Published : Jun 18, 2023, 9:35 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے کے ضلع چکوال میں ایک مسافر بس الٹنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثہ ہفتہ کو ضلع کے کلر کہار علاقے کے قریب پیش آیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل محمد یوسف ملک نے خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس کا ڈرائیور گاڑی سے کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں اپنی جانیں گنوانے والوں میں کم از کم پانچ خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 13 جون کو پاکستان کے صوبہ سندھ میں سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں چھ افراد کی موت ہو گئی تھی۔ یہ حادثہ ایک ٹرک کے دو آٹو رکشا پر گرنے سے پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details