کولمبو:بھارت کے ہائی کمشنر گوپال باگلے نے ہفتہ کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان شراکت داری کی کوئی حد نہیں ہے۔ دا آئیلینڈ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دو طرفہ تعلقات میں بھارتی ٹیکنالوجی اور اقتصادی تعاون (آئی ٹی ای سی) پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سری لنکا میں ہبھارتی ہائی کمشنر باگلے نے جمعرات کو کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کی کوئی حد نہیں ہے۔ 'India and Sri Lanka Parternaship
کولمبو میں بھارتی ہائی کمیشن نے بھارتی ٹیکنالوجی اور اقتصادی تعاون کے ذریعہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان صلاحیت سازی کی شراکت کے 58 سال مکمل ہونے کے موقع پر آئی ٹی ای سی ڈے 2022 منایا۔
ہندوستانی ہائی کمیشن نے ٹویٹ کیاکہ "ہائی کمشنر نے پورے ہندوستان-سری لنکا شراکت داری میں آئی ٹی ای سی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دو طرفہ شراکت کی کوئی حد نہیں ہے"۔