یروشلم: فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اسرائیلی حکومت کو فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین نے یورپی یونین کے ممالک سے کہا تھا کہ وہ اس حکومت میں شامل متعدد نئے وزراء کا بائیکاٹ کریں۔ کیونکہ اسرائیل کی نئی حکومت میں شامل ہونےوالے فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔Palestinian PM demands Europe
العربیہ کے مطابق اشتیہ نے اخبار"الشرق" کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ فلسطین "انٹرنیشنل کریمنل کورٹ اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں یہودی بستیوں، قتل و غارت اور قابض ریاست کے تسلط پر اسرائیل کا پیچھا جاری رکھے گا۔"انہوں نے مزید کہا کہ '(حالیہ اسرائیلی کنیسٹ کے) انتخابات کے نتائج نے ظاہر کیا کہ اسرائیل میں امن کے لیے کوئی شراکت دار نہیں ہے۔ اسرائیلی حکومتی جماعتیں امن عمل کے بارے میں ایک موقف رکھتی ہیں۔'
فلسطینی وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا اسرائیل کے نامزد وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ امن مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اشتیہ نے اسرائیلی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ دو ریاستی حل کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلسطینی ریاست کے امکان کو ختم کرنے کے لیے منظم طریقے سے کام کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تل ابیب کو "اس سے سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔' فلسطینی وزیر اعظم اشتیہ نے اشارہ کیا کہ دو ریاستی حل کا متبادل "ایک ریاست ہو گی جس میں فلسطینیوں کی تعداد یہودیوں کی تعداد سے زیادہ ہو گی۔ آج فلسطینیوں کی تعداد 350,000 ہے جو یہودیوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔