نابلس: مغربی کنارے میں اسرائیل فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی فٹبالر ہلاک ہوگیا۔ الجزیرہ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران ایک 23 سالہ فٹ بالر کو گولی مار کر شہید اور 5 دیگر کو زخمی کر دیا۔ احمد دراغمہ کو آج جمعرات کو صبح سویرے نابلس شہر میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں ماریں، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔Palestinian Footballer Killed
دراغمہ کا تعلق قریبی قصبے توباس سے تھا، مقامی فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ بینک پریمیئر لیگ کلب ثقفی تلکریم کے لیے فٹ بال کھیلتا تھا۔ مشہور عربی فٹ بال ویب سائٹ کوورا نے دراغمہ کو 6 گول کے ساتھ اس سیزن میں ٹیم کے ٹاپ اسکورر کے طور پر درج کیا تھا۔یہ واضح نہیں تھا کہ آیا وہ تصادم میں حصہ لے رہا تھا یا نہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ انہوں نے ان فلسطینیوں پر گولی چلائی جو دھماکہ خیز مواد پھینک رہے تھے اور اسرائیلی فوجیوں پر گولی چلا رہے تھے جب وہ نابلس پہنچے تھے۔ فلسطینی گروپ حماس، جو کہ ناکہ بندی شدہ غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرتا ہے، نے کہا کہ دراغمہ اس کا رکن تھا، لیکن اس نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ اس وقت لڑائی میں مصروف تھا جب وہ مارا گیا۔