اردو

urdu

ETV Bharat / international

Emergency in Punjab of Pakistan: پاکستان کے پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ - pakistan news

پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں روزانہ ریپ کے چار سے پانچ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت جنسی ہراسانی، بدسلوکی اور جبر کے کیسز سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات پر غور کر رہی ہے اور عصمت دری کے واقعات سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ Emergency in Punjab of Pakistan

Pakistan's Punjab imposes 'emergency' due to rise in rape cases
پاکستان کے پنجاب میں عصمت دری کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ

By

Published : Jun 22, 2022, 3:52 PM IST

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکام نے خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر "ایمرجنسی" کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Emergency in Punjab of Pakistan پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا کہ انتظامیہ کو ریپ کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ وزیر نے کہا کہ صوبے میں خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ معاشرے اور سرکاری افسران کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر نے کہا، "پنجاب میں روزانہ چار سے پانچ ریپ کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے حکومت جنسی ہراسانی، بدسلوکی اور اس طرح کے معاملات سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ وزیر نے کہا کہ اس معاملے میں سول سوسائٹی، خواتین کے حقوق کی تنظیموں، اساتذہ اور وکلاء سے مشاورت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظت کی اہمیت کے بارے میں سکھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "بدسلوکی سے متعلق ایک نظام دو ہفتوں میں نافذ کیا جائے گا جس سے واقعات میں کمی آئے گی۔"

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان: نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے قصوروار کو عمر قید کی سزا

پاکستان میں جنسی زیادتی کے روزانہ 11 واقعات: رپورٹ

تارڑ نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظت کی اہمیت سے آگاہ کریں اور بچوں کو ان کے گھروں میں بغیر نگرانی کے تنہا نہ چھوڑا جائے۔ وزیر نے کہا کہ بہت سے معاملات میں ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور اسکولوں میں طالبات کو جنسی ہراسانی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عصمت دری کے واقعات کو روکنے کے لیے مختلف مہم شروع کی ہیں۔

انٹرنیشنل فورم فار رائٹس اینڈ سیکیورٹی (IFFRAS) میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چار برسوں کے دوران 14,456 خواتین کی رپورٹ ہوئی، جب کہ پنجاب میں اس حوالے سے سب سے زیادہ تعداد رپورٹ ہوئی۔ اس کے علاوہ کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنا، خواتین کے خلاف گھریلو تشدد اور خواتین کے خلاف دیگر امتیازی سرگرمیاں بھی عروج پر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details