اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistan Prime Minister Shehbaz Sharif پاکستانی وزیر اعظم نے کھاتہ بندی کے خلاف عرضی دائر کی - پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے دونوں رہنماؤں کے وکیل کی جانب سے آج دائر کی گئی، جس پر خصوصی سینٹرل کورٹ کے جج نے وکیل موصوف کو مبینہ ملزمان کے 16 ارب روپے سے زائد کے کالے دھن پر دلائل دینے کی ہدایت دی۔Filed an application to remove the ban on Shahbaz Sharif accounts

شہباز شریف
شہباز شریف

By

Published : Sep 19, 2022, 7:59 PM IST

لاہور:پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے پیر کے روز خصوصی عدالت میں اپنی کمپنی کے اکاؤنٹس پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے درخواست دائر کی۔Filed an application to remove the ban on Shahbaz Sharif accounts

یہ درخواست پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے دونوں رہنماؤں کے وکیل کی جانب سے آج دائر کی گئی، جس پر خصوصی سینٹرل کورٹ کے جج نے وکیل موصوف کو مبینہ ملزمان کے 16 ارب روپے سے زائد کے کالے دھن پر دلائل دینے کی ہدایت دی۔

قبل ازیں کارروائی کے دوران وکیل نے عدالت کو سرکاری دورے کے سبب شہباز شریف کی غیر حاضری سے آگاہ کیا، جس کے لیے پیشگی درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس کے بعد وکیل نے حمزہ شہباز سے متعلق ڈاکٹر کی رپورٹ بھی پیش کی اور کہا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ہيں۔

سماعت کے دوران بینک حکام بھی متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے بینک حکام کو سلیمان شہباز شریف کے بینک اکاونٹس سے پابندی ہٹانے کے لئے شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ عدالت نے 7 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں 16 ارب روپے کے کالے دھن کے معاملے فرد جرم طے کرنے کی کارروائی ملتوی کر دی تھی۔

مزید پڑھیں:Shahbaz Sharif on India Relations پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details